ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / صفائی اہلکار کے تقریباََ3200عہدوں کیلئے 5لاکھ درخواستیں، بیچلر اور ماسٹر ڈگری والے بھی شامل

صفائی اہلکار کے تقریباََ3200عہدوں کیلئے 5لاکھ درخواستیں، بیچلر اور ماسٹر ڈگری والے بھی شامل

Mon, 08 Aug 2016 21:12:41    S.O. News Service

کانپور، 8اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کانپور میونسپل کارپوریشن میں صفائی اہلکاروں کے معاہدے کی بنیاد پر نکالے گئے 3275عہدوں کے اشتہارات کے بعداب تک 5لاکھ سے زیادہ درخواستیں مل چکی ہیں اور درخواست گزار میں گریجویٹ، ماسٹرز نوجوان بھی شامل ہیں جبکہ اس عہدے کے لئے تعلیم یافتہ ہونا ضروری نہیں ہے۔میونسپل کارپوریشن سے حاصل معلومات کے مطابق میونسپل کارپوریشن میں صفائی اہلکاروں کے معاہدے کی بنیاد پر بھرے جانے والے 3275عہدوں میں سے تقریبا 1500عہدے جنرل کوٹے کے اور باقی محفوظ کوٹے کے لئے ہیں،ان کے لئے کوئی تعلیمی قابلیت نہیں رکھی گئی ہے۔درخواست کی آخری تاریخ سے پہلے سات اگست تھی،اب تک تقریبا پانچ لاکھ درخواستیں مل چکی ہیں۔ڈاک محکمہ کے مطابق ابھی بہت سے فارم اس کے پاس ہیں جنہیں وہ جلد ہی میونسپل کارپوریشن کو بھیجے گا،اسے دیکھتے ہوئے درخواست کی آخری تاریخ اب 9اگست کر دی گئی ہے۔میونسپل کارپوریشن میں کل اتوار کو سارا دن کام ہونے پر بھی صرف قریب ساڑھے 6ہزار فارم کی کٹائی ہو پائی اور انہیں کمپیوٹر میں درج کیا گیا۔امیدواروں میں گریجویشن اور ماسٹرز نوجوان شامل ہیں۔میونسپل ملازمین افسر اتل سنگھ کا کہنا ہے کہ توقع سے کہیں زیادہ درخواستیں آئی ہیں اور یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے،وہ کہتے ہیں کہ میونسپل کارپوریشن کے لئے سب سے بڑا چیلنج درخواستوں کی کٹائی اور انہیں کمپیوٹر میں فیڈ کرنا ہے۔


Share: